خبرنامہ گلگت

استور،صوبائی حکومت کا غذر چترال روڈکو متبادل کے طورپرتعمیرکرنے کا فیصلہ:فدا خان فدا

استور:(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری پی اینڈ ڈی گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے غذر چترال روڈ کو کے کے ایچ کے متبادل کے طور پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس مقصد کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔غذر چترال ایکسپریس وے کی تعمیر سے چترال اور پھنڈر سمیت ضلع غذر کے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوں گی ۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلی بار پھنڈر تحصیل سمیت حلقہ 2 غذر میں تعمیرو ترقی کے بڑے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں پھنڈر میں بہت جلد انٹر کالج کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔