خبرنامہ گلگت

استور،عوام کی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے،عابد بیگ

استور :(اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی عابد بیگ نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے،ترقیاتی عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں ، بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔