خبرنامہ گلگت

استور،قیام امن کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے:حیدرخان

استور:(اے پی پی)گلگت بلتستان محکمہ صحت کے پارلیمانی سیکرٹری حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی اور نوجونوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ،انشااللہ گلگت بلتستان کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔