خبرنامہ گلگت

استور،وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں خطے میں تعمیرو ترقی کا عمل جاری:ڈاکٹراقبال

استور:(اے پی پی)صوبائی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی قیادت میں خطے میں تعمیرو ترقی کا عمل جاری ہے، صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ خطہ دیکھنا چاہتی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی،عوام صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔