خبرنامہ گلگت

استور،گلگت بلتستان میں بارش سے موسم خوشگوار

استور: (اے پی پی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بارش کی وجہ سے موسم بہت خوشگوارہو گیا ہے۔ گزشتہ رات سے جاری بارش سے استور کا موسم بہت خوشگوار ہوگیا۔ راما جھیل آنے والے سیاح مو ن سون کی پہلی بارش سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔استور کے بالائی علاقوں کے لوگوں نے لائٹسویٹر اور کوٹ پہننے شروع کر دیئے ہیں جبکہ ندیوں میں پانی کی سطحمیں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔استور سے گلگت اور گلگت سے راولپنڈی جانے سڑکیں مختلف مقامات سے بلاک ہو سکتی ہیں ،جبکہ گلگت سے اسلام آبادجانے والی پروازیں بھی موسم کی وجہ سے منسوخ ہو سکتی ہیں۔