خبرنامہ گلگت

استور، خطے کے تمام ادارے شفافیت کے لئے پر عزم ہیں ،حاجی عابد علی بیگ

استور:(اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ادارے شفافیت کے لئے پر عزم ہیں اور اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ۔صوبائی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری میگا پراجیکٹس جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔