خبرنامہ گلگت

استور، ٹریفک پولیس کاموٹرسائیکلوں کےخلاف کریک ڈاؤن

استور: (اے پی پی) ٹریفک پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کے ہمراہ استور شہر کے مختلف مقامات پر بغیر ہیلمٹ ،لائسنس اور نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں موٹر سائیکل تھانے میں بند جبکہ متعدد کو جرمانے سمیت نوٹسز جاری کر دیئے ۔اس ضمن میں ڈی ایس پی محمد زمان نے کہا ہے کہ استور میں امن و امان کے استحکام کے لئے بغیر لائسنس ،ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،عوام بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔