خبرنامہ گلگت

استور: ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے، رحمان شاہ

استور : (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے کہا ہے کہ استور ایک پرامن علاقہ ہے اوریہاں کی عوام بہت مہذب اور تعلیم یافتہ ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئرآر اینڈ بی اور ایگزیکٹو انجینئر پانی و بجلی کوضلع استور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں ،انہوں نے کہا کہ بعض ترقیاتی منصوبے اس سال کے آخرتک مکمل ہو جائیں گے جبکہ دیگر منصوبے اگلے سال کے وسط تک مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ استور کواشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔