خبرنامہ گلگت

استور میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

استور: (ملت+اے پی پی)ضلع استور میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ،مہم 19تا 21 دسمبر تک جاری رہے گی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ممتاز خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی کاوشوں اور ہیلتھ ورکرز کی جدوجہد سے گلگت بلتستان پولیو فری زون ہے جو کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ،جی بی پولیو فری سلوگن کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے باوجودگلگت بلتستان میں پولیو مہم سو فیصد کامیابی سے اختتام پذیر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلا کر زندگی بھرکی معذوری سے بچا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیو کی یہ آخری مہم ہے ۔