خبرنامہ گلگت

استور: گرم موسم کے باعث سیاحوں کا بالائی علاقوں کا رخ

استور: (اے پی پی) استور میں گرم موسم کے باعث مقامی لوگوں اور سیاحوں نے بالائی علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔استور کے بالائی علاقوں راما جھیل،روپل اوردیوسائی میں موسم خوشگوار ہونے کے باعث ان مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ استور میں مئی، جون،جولائی اور اگست کے مہینوں میں گلیشئرز کے پگھلنے سے مختلف نہروں اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔اس وقت استورکادرجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔