خبرنامہ گلگت

استور: 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے،فیاض عالم

استور: (اے پی پی) ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور استور فیاض عالم نے کہا ہے کہ آج ضلع استور میں بجلی کی کمی نہیں ہے اور ان دنوں استور میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رٹو پاور اسٹیشن اور دوسرے بجلی گھر بہت اچھی طرح سے استور کے علاقوں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پانی کی کمی کی وجہ سے جنوری ، فروری اور مارچ میں 24 گھنٹوں میں صرف 2گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ۔استور میں جاری چار پاور پراجیکٹس کی تکمیل سے انشاء اللہ بجلی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل کیا جائے گا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شوگروٹ کے مقام پر 4سال پہلے سے شروع کیا گیا 2 میگا واٹ کا منصوبے سے 50000 لوگ مستفید ہوں گے،اس منصونے کے لئے 4کروڑ 60 لاکھ روپیمختص کئے گئے ہیں۔