خبرنامہ گلگت

اسکردو :کچورا ایوب پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

اسکردو.:(آئی این پی) اسکردو میں واقع کچورا ایوب پل کو مرمت کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری کے مطابق کچورا ایوب پل میں لگے لوہے کے تین رسے تبدیل کیے گئے ہیں، جس کے بعد کچورا ایوب پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، کچورا ایوب پل مرمت کی وجہ سے تین روز سے ٹریفک کے لیے بند تھا۔