خبرنامہ گلگت

اقتصادی زون کا سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہو گا،جعفراللہ

استور:(اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ نے کہا ہے کہ ای کامرس کے تحت گلگت بلتستان میں اکنامک زون بنے گا ،اس منصوبے میں سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہو گا ،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے ،عوام سازشی عناصر کی باتوں میں میں نہ آئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکنامک زون بننے سے گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ہے اسی مقصد کے تحت صوبائی حکومت نے ماہرین کی مدد لی ہے جس کے سروے کے بعد آخری فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو اختیارات دیئے ہیں کہ اکنامک زون بنانے کے لئے وہ جگہ کا انتخاب کرے ،اس لئے ماہرین کی مدد لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔