خبرنامہ گلگت

امن کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے:حیدر خان

استور ۔ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روز گا رکی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے صوبائی حکومت دن رات کوشاں ہے امن کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنا لیا ہے ،انشااللہ گلگت بلتستان کو ایک پر امن اور ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے اور اس جذبے کے تحت حکومت دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں ۔