خبرنامہ گلگت

انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات 22جولائی سے شروع ہونگے، ممتاز احمد

گلگت: (اے پی پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات 5جولائی کے بجائے 22جولائی سے ہونگے۔ شعبہ امتحانات سے جاری اعلامیہ کے مطابق 5سے 7جولائی تک ہونے والے پریکٹیکل امتحانات عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث ملتوی کرکے 22جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ پریکٹیکل امتحانات 22، 23اور 25جولائی کو اپنے مقررہ اوقات میں ہونگے۔ جس کیلئے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ممتاز احمد کے دفتر سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔