خبرنامہ گلگت

اپوزیشن جماعتیں سی پیک بارے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں،فاروق میر

استور : (ملت+اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سی پیک کے حوالے سے منفی اور بے بنیاد بیانات دے کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں ،سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں معشی انقلاب آئے گا ،روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگ خوشحال ہوں گے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے 3 زون بن رہے ہیں جس سے جی بی کی معیشت دیگر صوبوں کے برابر ہو جائے گی۔