خبرنامہ گلگت

ایک کروڑ کی لاگت سے جدید فٹ بال گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا:حافظ حفیظ الرحمن

گلگت:(اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک منظم سیاسی جماعت ہے۔ میرٹ اور پارٹی پالیسی کے مطابق ارمان شاہ و دیگر اراکین کو کونسل کے ممبران منتخب کئے گلگت بلتستان میں اکتوبر نومبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا۔ دنیور کے عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے دنیور کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا ہے 27کروڑ کی خطیر لاگت سے دنیور کے عوام کو واٹر سپلائی سکیم منظور کی ہے ایک سال میں اس منصوبے کی تکمیل یقینی بنائیں گے، ایک کروڑ کی لاگت سے جدید فٹ بال گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا، دنیور30بیڈ ہسپتال کو جلد فعال کیا جائے گا دنیور پولو گراؤنڈ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ 5 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دنیور پولو گراؤنڈ کے فائنل ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پولو ایک روایتی کھیل ہے جس کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں ہماری اولین ترجیح بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ پولو ٹورنامنٹ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جیتنے والی ٹیم دنیور کو ٹرافی دی اور رنر اپ کی ٹیم بگروٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی۔