خبرنامہ گلگت

بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، موسمی امراض میں اضافہ

اسلام آباد:(اے پی پی)ملک کے بالائی علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،سرد موسم کے باعث موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں سخت سردی کا راج ہے،گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی علاقوں نانگا پربت،نیاٹ ویلی،بابوسر ٹاپ اوربٹوگا ٹاپ میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری جاری ہے، چلاس شہر میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ چترال میں برفباری کے بعد7 روز سے بند لواری ٹاپ اب تک کھولی نہیں جاسکی ہے ،سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی رات اور صبح کےوقت سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔