خبرنامہ گلگت

بلتستان پولیس اہلکاروں کیلئےاےآرپی میں 100 دنوں کی پالیسی متعارف

گلگت۔:(اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی)گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ بلتستان ریجن کے پولیس اہلکاروں کیلئے اے آر پی میں 100 دنوں کی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ،دیگر اضلاع بھی اس پالیسی سے متفق ہوں تو ان کیلئے بھی یہی پالیسی مرتب کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر پی لائن میں پولیس اہلکاروں کے دربار سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ ریزو پولیس کے جوان اپنے آپ کو ہر وقت چوکس رکھیں ،گزشتہ ایونٹس کے دوران آپ لوگوں نے اچھی طرح ڈیوٹی ادا کی ہے عوام جس کی معترف ہے ظفر اقبال نے کہاکہ ڈی آئی جی کرائمز صابر احمد آئندہ سے ریزو پولیس نگران کے فرائض بھی ادا کریں گے تمام ا ضلاع15اکتوبر2016ء تکA-1اورB-1کی لسٹیں تیار کرکے نگران ریزو پولیس کو رپورٹ کریں جن جوانوں کی اگلے گریڈ میں ترقی ہونی ہے ان کی ترقی بھی اکتوبر کے اختتام تک مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔انہوں نے ریزرو پولیس لائن کیلئے ایک ایمبولنس اور ایک پانی کا ٹینکر فوری طورپر دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار ڈسپلن اور فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی ادا کرو جہاں تک آپ کے دیگر مسائل کا تعلق ہے تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ حل کئے جائیں گے ۔اس سے قبل آئی جی پی اے آر پی لائن پہنچے تو ڈی آئی جی کرائمز صابر احمد نے کمانڈنٹ سلطان فیصل اور ڈی ایس پی عبدالرؤف کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔