خبرنامہ گلگت

بلیک میل کرنے والا گروہ فوری پکڑا جائے:حافظ

گلگت:(اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر” وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے تعلق ظاہر کر کے سرکاری آفیسران کو بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم” کا نوٹس لیتے ہوئے اس خبر کی مکمل تحقیقات کے احکامات دے ہیں۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے تمام اداروں سے براہ راست رابطے میں ہیں ۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر متعلقہ اخبار کسی بھی شخص جو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہو نشاندہی کرے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔