خبرنامہ گلگت

ترجیحی بنیادوں پرلوڈ شیڈنگ کےخاتمےکےلئےعملی اقدامات کئے جارہے ہیں:رانا فرمان

استور:(اے پی پی) گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں تمام پسماندہ اوردوردراز علاقوں کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ضلع استور سمیت پورے صوبے میں میرٹ اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے اے پی پی ،استور روپل کیلشی اور ناصر آباد کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر پورے صوبے کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ،اس سلسلے میں استور کے دورا دراز علاقوں روپل ،کیلشی اور ناصرآباد میں ترجیحی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ روپل میں عوام کی درخواست پر 225 واٹ کے جنریٹر کی تنصیب کی جارہی ہے اس کے علاوہ ان علاقوں میں گندم ڈپو کا قیام اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور پل بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔حلقے کے عوام میری غلطیوں کی بھی نشاندہی کریں تاکہ میں اپنی اصلاح کر سکوں ۔