خبرنامہ گلگت

ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے: جعفر اللہ

اسلام آباد : (ملت+اے پی پی)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت علاقہ بھر میں مختلف ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سی پیک منصوبے کی تحت صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کیا جائے گا جس سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو علاقے میں پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔