خبرنامہ گلگت

توغر؛ روڈکی تعمیرکےلئے 3 کروڑکی گرانٹ جاری کردی

تورغر:(اے پی پی) چیف کوارڈینیٹر جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم این اے کپٹن محمد صفدرنے بربیل میل روڈکی تعمیر کے لئے 3کروڑ کی گرانٹ جاری کردی۔ انہوں نے جو وعدہ کیااسے پورا کیا تورغر کی ترقی ہمارے منشور کا حصہ ہے ہماری سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ روڈ کی تعمیر سے ترقی میں مدد ملے گی اور ہزاروں خاندانوں کوسفری سہولیات فراہم ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیاں ملک و قوم کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہورہی ہے ۔