خبرنامہ گلگت

حالیہ بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے کلڈنہ روڈ مکمل طور پر بند

مری۔:(اے پی پی)ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان نے کہا کہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے موسم گرما میں سپیشل ٹریفک پلان تشکیل دیا جاتا ہے،حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کلڈنہ روڈ مکمل طور پر بند ہے ،چیف ٹریفک آفیسر راولپندی شعیب خرم جانباز نے ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھنے کے لئے مری شہر میں ڈائیورشن لگا تے ہوئے اضافی نفری لگا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلڈنہ روڈ پر مرمتی کا کا م جاری ہے اورشہری مری شہر سے باہر جانے کے لئے بنک روڈ ، سیسل روڈ اور دلکشاء روڈ کااستعمال کریں۔گرمائی سیزن کے آغاز سے قبل ہی ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کرنے شروع کر دیئے ہیں اورمری کی ون وے روڈز پر گذشتہ سالوں کی طرح موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی سپائیکس بریئیر نصب کر دئیے گئے ہیں تا کہ کوئی بھی ون وے کی خلاف ورزی نہ کر سکے اور مری میں بہتر طور پر ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے ۔