خبرنامہ گلگت

حسن کو برقراررکھنے کیلئے نئے درخت لگانے کا عزم کرلیا ہے‘عمران وکیل

حسن کو

حسن کو برقراررکھنے کیلئے نئے درخت لگانے کا عزم کرلیا ہے‘عمران وکیل

گلگت(ملت آن لائن) وزیرجنگلات ماحولیات عمران وکیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ موجودہ حکومت نے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کو روک کر قدرتی حسن کو برقراررکھنے کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے نئے درخت لگانے کا عزم کرلیا ہے چونکہ گلگت بلتستان میں جو گلیشئرز ہیں وہ درختوں کی کٹائی کی بدولت پگھلتے ہیں حکومت کی جانب سے گلیشئرز کی حفاظت کے ساتھ مزید 30لاکھ گلگت بلتستان میں سال 2018کو درخت لگانے کا عزم کرلیا ہے جس کی بدولت باضابطہ شجر کاری مہم کے آغاز کر کے عوا م میں مفت درخت تقسیم کئے جارہے ہیں اورباقاعدہ رجسٹریشن کر کے درخت دئیے جارہے ہیں تاکہ جو لوگ درخت لے جارہے ہیں ان سے درختوں کی حفاظت کے حوالے سے پوچھا جائیگا اور چیک اینڈ بیلنس لازمی قرار دیاگیا ہے جہاں جہاں بڑے پیمانے پر درختوں کو لگایا جارہاہے وہاں محکمہ جنگلات کے آفیسران دورہ کر کے درختوں کا معائنہ کرتے ہیں وزیرجنگلات و ماحولیات نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کے ویڑن کے تحت آج گلگت بلتستان ہر شعبے میں آگے نکل گیا ہے اور ترقی کے منازل طے کررہاہے جو لوگ تنقید کررہے ہیں ان کوگلگت بلتستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔