خبرنامہ گلگت

حکومت استور کی عوام کو بہترین سہولیا ت فراہم کر نے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے:فرمان علی

گلگت:( اے پی پی) صو با ئی وزیر بلد یا ت فر مان علی نے عما ئدین استور سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ حکو مت استور کی عوام کو بہترین سہولیا ت زندگی فراہم کر نے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں استور شونٹر پاس کا بہت جلد ٹینڈر ہو گا ۔ اور استور گلگت بلتستان کا معاشی حب بن کر اُبھر ے گا جس سے نہ صر ف استور بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کو فا ئد ہ ہو گا اور راولپنڈی سے گلگت تک کاسفر 40کلو میٹر کم ہو گا، جو کہ آ ل ویدر فری بھی ہو گا اس کے علا وہ مختلف مقاما ت پر چیئر لفٹ لگا دیئے جائینگے جس سے سیاحت کو فا ئدہ ہوگا، اس کے علا وہ مختلف مقاما ت پر چھوٹے چھوٹے ریسٹ ہا ؤسز بنا ئے جا ئینگے تاکہ سیاح استور کی خوبصور ت وادی سے لطف اندوز ہو سکیں ، انہو ں نے مزید کہا ہے کہ استو ر کے تمام اداروں میں میرٹ کو بحا ل رکھا جا ئے گا ، سر کا ری ملا زمین اپنی حا ضری کو یقینی بنا ئے تاکہ کسی سائل کو تکا لیف کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔جو ملا زمین بہتر کا م کریں گے اس کی حوصلہ افزا ئی کر ینگے اور جو غیر حا ضر یا کام چوری سے کا م کر یگے اس کیخلا ف ایکشن لیا جا ئے گا چا ہیے وہ ہما را بھا ئی کیو ں نہ ہو ۔