خبرنامہ گلگت

حکومت قائم ہونے کے بعد ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے،جعفر اللہ

استور: (ملت+اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور آئندہ ساڑھے تین سال میں خطے کے عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن شروع دن سے ہی کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے اگر کسی کے پاس کرپشن کے حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو وہ حکومت کو پیش کرے حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی ۔