خبرنامہ گلگت

حکومت محکمہ پو لیس اور صحت میں میرٹ کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے: اقبال حسن

صو با ئی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبا ل حسن کی میڈیا سے گفتگو
گلگت (آئی این پی) صو با ئی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ محکمہ پو لیس اور صحت اہم ادارے ہیں ، صوبائی حکومت ان اہم اداروں کی با لا دستی اور میرٹ کے نفاذ کیلئے کو شا ں ہے ،ہر ادارے میں ریکروٹمنٹ کیلئے نظام متعین ہے جو شفاف طریقے سے میرٹ پر بھر تیاں کررہی ہے ،صو با ئی حکو مت کی کوشش ہے کہ تمام محکموں میں بھر تیاں میرٹ کی بنیاد پر ہو ں اور حقدار تک انکا حق پہنچے ،ہم کسی حق دار کی حق تلفی ہر گز نہیں ہو نے دینگے ، قابل اور ایما ندار افراد کی ادارو ں کو سخت ضرورت ہے ۔ وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہہم چا ہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کا م کریں ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ مردم شماری کے حوا لے سے تحفظات دور کر نے کیلئے ادارہ شما ریا ت سے بر یفنگ لی جا ئیگی ۔جو بھی تحفظا ت ہو ان کو دور کر یں گے ،مردم شماری ایک اہم ذمہ داری ہے جس میں گھر گھر جاکر حقیقی معلو مات حاصل کی جاتی ہے ۔اس سے آباد ی اورلوگوں کی تعداد سمیت رہن سہن کی تفصیل آ جاتی ہے ۔ اس کی روشنی میں کسی بھی علاقے کی سوشل اور اکنامک پا لیسی بنا ئی جا تی ہے ۔ اس سے معذروں اور خوا تین کا کوٹہ بھی مختص کیا جا تا ہے ۔ لہذا مردم شماری کے عمل کو شفاف اور غیر متنا زعہ بنانے کیلئے ہر طبقہ ہا ئے زندگی سے متعلق رکھنے وا لے افراد اس اہم قومی فریضے کیلئے حکو مت سے تعاون کریں ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ملک بھر میں طویل عرصے کے بعد ہونے والی مردم شماری کے بعد جوشعبے نظر انداز ہوئے ہیں ان کی بہتری کے لیے بہتر طریقے سے فنڈز مختص کرنے میں آسانی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں نئے بننے والے اضلاع اور دیگر بڑے شہروں میں آبادی کے تناسب سے سکیموں کے اجراء کے لیئے مردم شماری کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کو ملنے والے بجٹ میں عوام دوست منصوبوں کی شمولیت اور درست طریقے سے ان کی تکمیل کے لیئے مردم شماری کے اعداد وشمار مددگار ثابت ہونگے۔