خبرنامہ گلگت

حکومت نےوسائل کا استعمال یقینی بنانےکیلئےاقدامات کیے ہیں: وزیراعلیٰ

گلگت: (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے وسائل کا منصفانہ اور مثبت استعمال یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں3ارب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہوگا۔ تعلیم کے شعبے کیلئے بجٹ 21فیصد مختص کیا ہے،صحت کے شعبے میں پی پی ایچ آئی کو دی جانے والی رقم کے علاوہ6 فیصد ، انرجی سیکٹر میں22 فیصد، تعمیرات اور انفرا سٹریکچر کی بہتری کیلئے30، سیاحت کیلئے5فیصد بجٹ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ5ارب20کروڈ گزشتہ سال استعمال ہوا تھا جبکہ موجودہ سال میں ساڑھے9ارب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ استعمال ہوا ہے، جو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ پری بجٹ سیمینار کا مقصد بجٹ کے حوالے سے آگاہی اور مثبت تجاویز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔