خبرنامہ گلگت

حکومت گلگت بلتستان ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے؛ ثنائی

استور: (ملت+اے پی پی) صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ،گلگت شہر میں فیملی پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں ،سڑکوں کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے ،سڑکوں پر ری کارپیٹنگ کا کام جاری ہے ،امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے گلگت شہر میں کئی اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے زریعے شفاف ٹیسٹ انٹرویوزلے کر ایک نئی روایت کی بنیاد ڈالی ،صوبائی حکومت ہر کام میں میرٹ کو تریجیح دیتی ہے ،جگلوٹ سکردو پلوں کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں جلد ہی ان پر کام کا آغاز کیا جائے گا ۔