خبرنامہ گلگت

حکومت گلگت بلتستان عوام کی ترقی اورخوشحالی کےلئےکوشاں ہے: محمد شفیق

استور: (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15ماہ کے دوران صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،حکومت نے 100دنوں کے ترجیحاتی ایجنڈے کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لئے درجنوں نامکمل تعمیراتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے ہیں ،لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے ساڑھے 17میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جس کی وجہ سے گلگت شہر سمیت دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بڑی حد تک کمی آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے بعد صوبے میں خوراک کا کوئی بحران نہیں ہے گندم کی ترسیل بھی جاری ہے اس کے علاوہ کرپشن کے دروازے مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں اور بلا امتیاز احتساب کا سلسلہ بھی جاری ہے،محمد شفیق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گانچھے کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے آئندہ 5برس میں گانچھے میں ترقیاتی منصوبوں کا جا بچھایا جائے گا اور تمام ادھورے منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کریں گے ۔