خبرنامہ گلگت

حکومت گلگت بلتستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،رانا فرمانعلی

استور:(اے پی پی)صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ بلدیات ودیہی ترقیکے ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ گلگت ،ضلع دیامر ،استوراور غذر سمیت دیگر اضلاع میں نقصانات کا جائزہ لیں اور آبپاشی نطام واٹر چینلز سمیت دیگر نقصانات کی تفصیلی رپورٹ صوبائی وزارت بلدیات ودیہی ترقی کو ارسال کریں ۔انہوں نے بارشوں کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزمائش کی اس کھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے نقصانات کت معاوضے کی ادائیگی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں تباہ ہونے والے آبپاشی چینلز کی فوری بحالی کے لئے احکامات دیئے گئے ہیں ۔