خبرنامہ گلگت

حکومت گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ خطہ دیکھنا چاہتی ہے، برکت جمیل

استور: (ملت+اے پی پی) گلگت بلتستان محکمہ صحت کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ خطہ دیکھنا چاہتی ہے جس کی تکمیل کے لئے وزیر اعلیٰ اور ان کی پوری کابینہ مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااورمخالفین کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت بیان بازی کے باوجود ترقی کا پہیہ چلتا رہے گا۔