خبرنامہ گلگت

حکومت گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ خطہ دیکھنا چاہتی ہے

استور : (ملت+اے پی پی)گلگت بلتستان کے وزیر جنگلات عمران وکیل نے کہا ہے کہ حکومت جی بی کو ترقی یافتہ خطہ دیکھنا چاہتی ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ اور پوری کابینہ مخلصانہ اقدامات کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔