خبرنامہ گلگت

حکومت گلگت کوکرپشن فری بناناچاہتی ہے:رانافرمان

گلگت: (اے پی پی) صو با ئی وزیر بلد یات و ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن رانافرما ن علی نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں علاقے کی تر قی کیلئے ہر ممکن اقدا مات کررہی ہے ، صوبا ئی حکو مت بد عنوانی کو ختم کر کے گلگت بلتستان کو کر پشن فری خطہ بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت عوام کے مسا ئل انکی دہلیز پر حل کر نے اور وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے، قوم کا پیسہ امانت سمجھ کر استعما ل کررہے ہیں ۔عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ۔