خبرنامہ گلگت

دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو سکیل 1 تا 10 تک مستقل ملازمت دینے کی سمری منظور

گلگت۔:(اے پی پی)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسسٹنٹ پیکچ کے تحت دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکم جولائی 2005 سے یکم مارچ 2016 تک کنٹریکٹ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی ملازمت کو مستقل کرنے اور آئندہ کے لیے دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو سکیل 1 سکیل 10 تک مستقل ملازمت دینے کی سمری کی منظوری دی ہے ۔ وزیراعلیٰ کی اسسٹنٹ پیکیج سمری کی منظوری سے اسسٹنٹ پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگیاہے۔انہوں نے محکمہ پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے 4 افسران، محکمہ جنگلات کے 3 ،محکمہ زراعت کے 2، واٹر اینڈ پاور کا ایک، محکمہ صحت کے 29، محکمہ تعلیم کے 12 آفسران کے اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔