خبرنامہ گلگت

دہشت گردی،انتہا پسندی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، برکت جمیل

استور: (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری سیاحت برکت جمیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی ،انتہا پسندی کا خاتمہ اور گلگت بلتستان کی شفافیت کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا علاقے میں معاشی ترقی کا دارومدارامن و امان کے قیام سے مشروط ہے اور گلگت بلتستان میں امن کی بدولت سیاحت کو فروغ حاصل ہواہے جس کا واضح ثبوت رواں سال مقامی و بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد کاگلگت بلتستان کا رخ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پکاستان محمد نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔