خبرنامہ گلگت

دیامربھاشا ڈیم منصوبےسےگلگت بلتستان میں انقلاب آئےگا،نسرین بانو

استور: (اے پی پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی رکن نسرین بانو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف جی بی کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ،دیامربھاشا ڈیم اور سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں انقلاب آئے گا ۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی بحران کے خاتمے ،میرٹ کی بحالی اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے دن رات کوشاں ہے جبکہ شوٹر بائی پاس کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔جی بی میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں گے اور اس کا تمام کریڈٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی والہانہ قیادت کو جاتا ہے ۔