خبرنامہ گلگت

دیامربھاشا ڈیم پاکستان اورگلگت بلتستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا: برجیس طاہر

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم نہ صرف توانائی کے موجودہ بحران کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ بڑا آبی ذخیرہ بھی ہوگا اور ملک میں خوراک کے تحفظ کے حوالے سے بھی یہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے اراضی کے حصول کے لئے 45 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔