خبرنامہ گلگت

دیامرسکو لوں کوجلانے والے واقعے پراہم پیش رفت ہوگئی ہے،فیض اللہ فراق

استور۔(ملت آن لائن)تر جمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہاہے کہ دیامر سکو لوں کو جلانے والے واقعے پر اہم پیش رفت ہو گئی ہے حکومت کی جانب سے جر گے کو مہیا کی گئی مطلوبہ سہو لت کاروں کی فہر ست کے مطابق گرفتاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈ یاسے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 60 مطلوب سہو لت کاروں کی فہرست داریل اور تا نگیر کے جر گے کو مہیا کی تھی جس پر عمائدین دا ریل و تا نگیر علماء کرام نے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کر تے ہیں، مطلوب سہو لت کاروں کو قانون کے حوالے کر نے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر حکومت عمائدین داریل و تا نگیر اور جر گہ کا شکر گذار ہیں۔ دیامر جر گہ کے رہنماء و سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی ملک محمد مسکین نے میڈ یاسے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ عوام اور عمائدین حکومت اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں کیونکہ داریل و تا نگیر کے عوام امن پسند ہیں اور یہاں کے نوجوان علم حاصل کر نا چاہتے ہیں۔