خبرنامہ گلگت

دیامرمیں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے:صوبیہ مقدم

استور:(اے پی پی) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے ،تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں متحد ہے اور گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کے لئے ایک پارک بنا رہی ہے جس میں صرف خواتین کو جانے کی اجازت ہو گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔