خبرنامہ گلگت

دیامرڈیم سےاربوں روپے کی آمدن ہو گی:فیض اللہ فراق

استور:(اے پی پی) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی مربوط کوششوں سے دیامر ڈیم کے آدھے پاور ہاؤسسز گلگت بلتستان کی حدود میں تعمیر کرنے کا فیصلہ ہو ا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تقریبا 6ماہ کے اندر اندر دیامر ڈیم پر لینڈ ریکوزیشن کا کام مکمل کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر ڈیم کے آدھے پاور ہاؤسسز دیامر کی حدود میں تعممیر ہونے سے گلگت بلتستان کو ڈیم کی تعمیر سے 50فیصد رائیلٹی ملے گی جس سے خطے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہو گیاور گلگت بلتستان خود انحصاری کی طرف بڑھے گا ۔