خبرنامہ گلگت

دیامر ٹریفک پولیس کی بغیر لائسنس

دیامر: (ملت+اے پی پی) ڈی آئی جی پولیس دیا مر استور ریجن محمد شعیب خرم کے خصوصی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے دیامر ٹریفک پولیس سارجنٹ جاوید اقبال کی قیادت میں کریک ڈاون جاری ہے ،کریک ڈاون میں بغیر لائسنس و رجسٹر یشن کے گاڑیاں چلانے ، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے اور کالے شیشے والیگاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔دیامر پولیس ترجمان کے مطابق دیا مر سے متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیئے گئے ہیں اور بغیر لائسنس ، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سایئکل چلانے والوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سمیت 51 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف چالان کیے گئے ہیں۔