خبرنامہ گلگت

روزگار کےمواقع فراہم کرنے کےہرممکن اقدامات کررہےہیں،حیدرخان

استور :(اے پی پی) محکمہ صحت گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹری حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبائی حکومت خطے میں قیام امن کے لئے دن رات کوشاں ہے اور انشاء اللہ گلگت بلتستان کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے جس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔