خبرنامہ گلگت

سوات اور گردونواح میں 4.4شدت کا زلزلہ ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

سوات (آئی این پی) سوات اور گردونواح میں 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کی وجہ سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 151کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔(اح)