خبرنامہ گلگت

سڑکوں کی بحالی مختصرعرصے میں صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے: ابراہیم ثنائی

گلگت :(اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ سڑکوں کی بحالی کے کاموں کو مختصر عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچانا صوبائی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاسی مخالفین علاقے کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں گزشتہ دنوں اسمبلی اجلاس میں میڈیکل کالج سمیت خطے کے بہتر مفاد میں لائے جانے والے بلوں پر بائیکاٹ کرکے ا پوزیشن جماعتوں نے کھل کر علاقے کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اس سے ثابت ہوا کہ تمام سیاسی مخالفین علاقے کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی مخلص ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سیاسی بصیرت او ر علاقے کیلئے کئے گئے مخلصانہ اقدامات کو سراہتے ہیں۔