خبرنامہ گلگت

سکردو روڈ کی تعمیر سے بلتستان کی تجارت اورمعیشت مضبوط ہو گی،محمد سلیم خان

استور۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع استور کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ سکردو روڈ کی تعمیر سے بلتستان کی تجارت اورمعیشت مضبوط ہو گی ، سیاحت کو فروغ ملے گااورملکی و غیر ملکی سیاح بلتستان آئیں گے جس سے ہوٹل انڈسٹری کو وسعت ملے گی۔انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح روڈ کا ٹینڈر کیا گیا ہے اسی طرح آئینی حیثیت کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا ۔عوام کی خواہشات کے عین مطابق گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنایا جائے گا اور حکومت عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے بہت جلد علاقے میں معاشی انقلابی برپا ہو گا۔