خبرنامہ گلگت

سکردو میں آر بی سی سنٹر کے قیام سے بلتستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسرہوں گی، حافظ حفیظ الرحمان

گلگت ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ جرمن سفیر سے حالیہ ملاقات میں سکردو میں آر بی سی سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس سے بلتستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسرہوں گی۔ جرمن ڈونرز نے بھی گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے کہاکہ کہ یونین کونسل سطح پر گاؤں کا مکمل ڈیٹا جمح کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو فعال کیا جائے ۔ شہر میں عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ریور ویو روڑ سے ملحقہ احاطے میں اوپن ائر تھیٹر تعمیر کرنے کے لیے جلد از جلد کاغذی کارروائی کو حتمی شکل دی جائے۔