خبرنامہ گلگت

سیلاب متاثرین کونہ صرف امداد فراہم کی گئی ہے بلکہ تمام متاثرین کی بحالی بھی ممکن بنائی ہے:ڈاکٹر اقبال

گلگت:(اے پی پی) وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیلاب متاثرین کو نہ صرف امداد فراہم کی گئی ہے بلکہ تمام متاثرین کی بحالی بھی ممکن بنائی جارہی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی باعزت طور پر گزار سکیں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امداد اپنے کارکنوں میں تقسیم کرنے کا ا لزام لگانے والے پہلے امداد کی تقسیم کار کو جاننے کی کوشش کریں کیوں کہ تمام امداد انتظامیہ نے ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے تقسیم کی ہے اور مسلم لیگ ن ہی ہے جو گلگت بلتستان میں کسی بھی تباہ کاری میں سب سے پہلے پہنچتی ہے انہوں نے کہاکہ گیاری ہو یا عطاء آباد ، زلزلہ ہو یا سیلاب ہر مصیبت میں کام صوبائی حکومتوں میں حکومت پنجاب ہی نظر آتی ہے جس نے متاثرین کیلئے سب سے پہلے امداد بھیجی جس سے ثابت ہوتی ہے کہ واحد ان کی جماعت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اداروں کو بنارہی ہے اور تمام وزراء اپنے معاملات میں بااختیار ہیں اور آزادانہ اپنے اختیارات استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ میرٹ کی پامالی کو روک کر انہوں نے مافیا کے رستے بند کردیئے گئے ہیں جس سے وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ ہے اور وہ صرف عوامی عدالت کو جوابدہ ہیں۔