خبرنامہ گلگت

سی پیک منصوبےسےہماری آنےوالی نسل کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا:ابراہیم ثنائی

گلگت:(اے پی پی)وزیر اطلاعات تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے ہماری آنے والی نسل کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ہمارا روشن مستقبل وابستہ ہے اس عظیم منصوبے پر پوری قوم متفق ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے ،آئندہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی ،جلد ہی فٖیڈرل پبلک سروس کمپنی کے ذریعے 750سے زائد اساتذہ کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی ،اس کے علاوہ دیگر محکموں میں بھی سکیل 16اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔